سانحہ ٹیوشن سنٹرکاہنہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ مریم نواز کوبھجوادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سانحہ ٹیوشن سنٹر کاہنہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو بھجوا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ ملبہ ڈالنے سے ٹی آئرن اور گارڈر کی چھت گری، چھت پر بچوں کی موجودگی میں مٹی ڈلوانا غفلت تھی، کمزور ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا۔
ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے وقت خاتون ٹیچر اور 20 بچے چھت کے نیچے موجود تھے، بچوں کی اموات سر پر زیادہ چوٹیں آنے سے ہوئیں، تاحال کسی متعلقہ سرکاری ادارے کے کسی اہلکار کی کوئی غفلت نظر نہیں آئی۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک اور اس کے بھائی سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا گیاہے، ماہرین کی رائے بھی رپورٹ میں شامل کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ناظم اعلیٰ جامعہ نظامیہ رضویہ شیخوپورہ مفتی حافظ عبد الرحیم ہزاروی انتقال کر گئے
واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔