آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد؛ حکومت نے پٹرول، ڈیزل پر کلائمیٹ لیوی بڑھادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پرکلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اچانک اضافہ کردیا۔
پٹرول اورڈیزل پرکلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی روپےفی لیٹراضافہ کرنے کا پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پٹرول پرکلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے سے بڑھا کر فی لیٹر5 روپے کردی گئی ہے۔
ڈیزل پر بھی کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے سے بڑھاکر 5 روپے کردی گئی ہے۔
ایچ او بی سی پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی فی لیٹر 5 روپے مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نےرواں مالی سال 2026۔27 کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب روپے وصولی کا ہدف مقررکیا ہے۔
اضافی کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا اطلاق 2 جولائی 2026سے ہوگا ۔
پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں کمی کر دی گئی۔
پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی ڈھائی،ڈھائی روپے فی لیٹر کم کر دی گئی۔