پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کیلئے 6 رہنماوں کے نام جیل حکام کو بھجوا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے چھ رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔

جیل حکام کو بھیجی گئی فہرست میں اکرم عثمان، کلثوم اکرم اور ملک لیاقت علی خان کے نام شامل ہیں، شفیع جان، فخر جہان اور تنویر اسلم کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، پارٹی رہنماوں کی فہرست کوارڈینیٹر انتظار پنجوتھہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی۔
فہرست میں شامل پارٹی رہنما کل جمعرات کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے، جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماوں کی ملاقات کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سوات واقعے پر بریفنگ