غزہ ،اسرائیلی بمباری سے انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر  اور 67 فلسطینی شہید 

Jul 02, 2025 | 22:59:PM
غزہ ،اسرائیلی بمباری سے انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر  اور 67 فلسطینی شہید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کی غزہ کے علاقے میں جارحیت جاری ہے  صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں، ان حملوں کے دوران  اسرائیلی بمباری میں  انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر  اور 67 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارت پر بم باری سے انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب مروان السلطان شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں جھڑپ کےدوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے جبکہ کمانڈر سمیت 2 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔اس کے علاوہ  مزاحمت کاروں سے ایک اور جھڑپ میں بھی ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بل،غریب کے بیٹے کی جان لے گیا،ریسکیو اہلکار نے بل جمع کروایا لیکن جان نہ بچا سکا