وزیراعظم آذربائیجان میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)وزیر اعظم شہباز شریف 17ویں ECO سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کا دورہ کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کا 17واں سربراہ اجلاس 3 سے 4 جولائی جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان، جناب محمد شہباز شریف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے, اجلاس کا موضوع "پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ مستقبل کے لیے نئی ECO وژن" ہے۔
وزیر اعظم اپنے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے,وہ ECO وژن سے پاکستان کی وابستگی کی تجدید کریں گے۔
شہباز شریف ECO رکن ممالک کے مابین تجارتی روابط، ٹرانسپورٹ رابطوں، توانائی کے شعبے میں تعاون، اور پائیدار ترقی کے فروغ کی حمایت کریں گے,اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم دیگر ECO ممالک کے راہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :باجوڑ: صادق آباد پھاٹک میلہ کے قریب دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق