پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Jul 02, 2023 | 11:25:AM
ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ اشیائے خور و نوش، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ اشیائے خور و نوش، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ 

آلو بازار میں65 میں فروخت، لہسن چائنہ 260 ، ادرک 780 روپے فی کلو میں فروخت، شملہ مرچ 76 ، اروی 110، سبزمرچ 120 جبکہ  مٹر190روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب دوسری جانب پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔ 

  سیب بازار میں 345 روپے فی کلو فروخت، انار 180 روپے فی کلو فروخت، ناریل 300 روپے فی کلو فروخت، چیکو 235 روپے فی کلو فروخت ، خوبانی 170 روپے فی کلو فروخت ، آڑو 120 روپے فی کلو فروخت ، آم80 روپے فی کلو فروخت ، فالسہ 220 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ 

مزید پڑھیں:   جعلی سفری دستاویزات پرہنگری جانیوالا مسافر آف لوڈ

شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کے بعد پھل بھی قوت خرید سے باہرہو گیا ہے۔ اتنے مہنگے پھل اورسبزیاں خریدنے کی جیب اجازت نہیں دیتی۔