لیاری ایکسپریس وے پر تصاویر بناتے نوجوانوں سے تیز رفتار گاڑی ٹکرانے کی ویڈیو وائرل

Jul 02, 2023 | 10:13:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر تصاویر بناتے ہوئے نوجوانوں سے تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ 

تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی نوجوان کے ہاتھ اور ٹانگ میں فریکچر آئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ایکسپریس وے پر گارڈن سے ماڑی پور جانے والے ٹریک پر گزشتہ روز ہوا۔ حادثہ گاڑی کے ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھین:  محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی

موٹر وے پولیس کے مطابق لڑکے کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔