پنجاب میں رات 9بجے تک مارکیٹیں بند کرنے کا حکم معطل

Jul 02, 2022 | 21:25:PM
مارکیٹیں بند کرنے کا حکم
کیپشن: مارکیٹوں کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید پر بڑا تحفہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم کے مطابق فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں کے لئے رات 9 بجے بند کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔ کارروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:حنا پرویز بٹ کا پریڈ گراؤنڈ جلسہ سے قبل عمران خان کو انوکھا مشورہ