حنا پرویز بٹ کا پریڈ گراؤنڈ جلسہ سے قبل عمران خان کو انوکھا مشورہ

Jul 02, 2022 | 19:21:PM
حنا پرویز بٹ، عمران خان، پریڈ گراؤنڈ، جلسہ، مشورہ، انوکھا
کیپشن: حنا پرویز بٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں وہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتی سنی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں عمران خان کو سوشل میڈیا کے جعلی وزیراعظم کہہ کر مخاطب کرتے سنا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد وہ انہیں مشورہ دیتی ہیں کہ وہ پریڈ گراؤنڈ میں اپنے ساتھ گیند اور بلا بھی لے جائیں۔

اس کے بعد ان کا مزید کہنا تھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں عوام تو ہوگی نہیں تو جو تھوڑے لوگ ہوں گے ان کے ساتھ کرکٹ کھیل کر شوق پورا کرلیں۔