برآمدات 25 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Jul 02, 2021 | 21:41:PM
برآمدات 25 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) ملکی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جب کہ مالی سال2020-21 میں برآمدات کا حجم 25.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر رہا۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق داﺅد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جون میں برآمدات 2.7 ارب ڈالر رہیں جو ایک ماہ کے دوران برآمدات کا سب سے زیادہ حجم ہے۔
 انہوں نے کہاکہ مالی سال میں خدمات کی برآمدات کا تخمینہ 5.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، اس طرح اشیاءو خدمات کی مجموعی برآمدات 31 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے۔مشیر تجارت نے کووڈ19 کی مشکل صورتحال کے باوجود یہ سنگ میل حاصل کرنے پر برآمدکنندگان کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے کیوں کہ کورونا کی وجہ سے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن تھا اور دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔
 عبدالرزاق داﺅدنے کہاکہ نئے مالی سال میں برآمدات میں 5فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگا۔عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمداتی کا تاریخی سطح پر پہنچناٹیکسٹائل سیکٹر کا مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح نمو 10 فیصد رہی جس کے نتیجے میں مجموعی برآمداتی حجم میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے عاطف ظفرنے کہاکہ لاک ڈاﺅن کے بعد صنعتیں جلد کھولنے کی وجہ سے برآمدات بڑھیں۔ پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر احمد جواد نے کہا کہ برآمدات میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شادی کی پیشکش کے تیسرے دن ہاں کر دی۔۔ حریم شاہ