شادی کی پیشکش کے تیسرے دن ہاں کر دی۔۔ حریم شاہ

Jul 02, 2021 | 21:30:PM
 شادی کی پیشکش کے تیسرے دن ہاں کر دی۔۔ حریم شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا اپنے شادی کے دن کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں اپنی شادی پر روایتی دلہن نہیں بنی تھی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی گزشتہ جمعرات کو ہوئی جس میں والدین نے شرکت نہیں کی۔حریم شاہ نے کہا کہ کسی برائیڈل شوٹ کا تعلق میری شادی سے نہیں، نہ ہی میں نے ابتک شادی کی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

ٹک ٹاکرنے کہا کہ شوہر کی شادی کی پیشکش کے دو یا تین دن بعد ہاں کی، کیونکہ ہاں ہی ان کے دل کی آواز تھی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔


یہ بھی پڑھیں۔خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار لیا، مداح دیکھ کر حیران رہ گئے