خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار لیا، مداح دیکھ کر حیران رہ گئے

Jul 02, 2021 | 20:48:PM
خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار لیا، مداح دیکھ کر حیران رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
عائزہ اپنے نئے پراجیکٹ میں ’گیتی‘ کا کردار ادا کریں گی، جس کیلئے انہوں نے میڈم نور جہاں سے مشابہہ روپ اختیار کیا۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گیتی میڈم نور جہاں کے لبادہ میں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

بعد ازاں میڈم نور جہاں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے جب میڈم نور جہاں جیسا روپ اختیار کرکے خود کو آئینے میں دیکھا تو میں حیران تھی۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


اداکارہ نے لکھا کہ ایک صدی بعد بھی کوئی میڈم نور جہاں جیسا نہیں بن سکتا لیکن اس خاص لمحے میں نے جب خود کو آئینے میں دیکھا تو ان کا ایک حصہ خود میں محسوس کیا اور میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میڈم نور جہاں ہمیشہ سے ہی ان کیلئے ایک ایسی متاثر کن شخصیت رہی ہیں جو دلوں پر راج کرتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

واضح رہے کہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں۔
عائزہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور مداحوں کی جانب سے عائزہ خان کو ایک سلجھی ہوئی، خوبصورت، باوقار اور سنجیدہ اداکارہ قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صباقمر کے بھارت میں خوب چرچے، معروف بالی ووڈ اداکارہ نے کرش قرار دیدیا