صباقمر کے بھارت میں خوب چرچے، معروف بالی ووڈ اداکارہ نے کرش قرار دیدیا

Jul 02, 2021 | 20:01:PM
صباقمر کے بھارت میں خوب چرچے، معروف بالی ووڈ اداکارہ نے کرش قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صبا قمر کے اب تک بھارت میں بھی خوب چرچے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ فلک ناز نے پاکستانی اداکارہ کو اپنا لیڈی کَرش قرار دیا جسے صبا قمر نے اپنی سٹوری میں شیئر کیا۔ بھارتی اداکارہ سے ان کے مداح نے پاکستان میں ان کے پسندیدہ اداکار و اداکارہ کے حوالے سے سوال کیا۔

فلک ناز نے جواب میں صبا قمر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’صبا قمر میری لیڈی کَرش ہیں۔‘

اس سے قبل ودیا بالن ، عرفان خان جیسے لیجنڈری اداکار بھی صبا قمر کی اداکاری کی صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کنی کنی واری‘۔۔جیکی شیرف کی بیٹی کرشنا کی میوزک ویڈیو وائرل