’کنی کنی واری‘۔۔جیکی شیرف کی بیٹی کرشنا کی میوزک ویڈیو  وائرل

Jul 02, 2021 | 14:49:PM
’کنی کنی واری‘۔۔جیکی شیرف کی بیٹی کرشنا کی میوزک ویڈیو  وائرل
کیپشن: کرشنا شراف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلموں کے معروف اداکار جیکی شیرف کی بیٹی اور  اداکار ٹائیگر شیرف  کی بہن کرشنا شراف  بھی انکی طرح ہی سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتی ہیں۔ کرشنا نے حال ہی میں لوگوں سے ایک بڑے سرپرائز کا وعدہ کیا تھا اور اب انہوں نے اس سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق حال ہی میں  کرشنا شیرف نے ایک میوزک ویڈیو سے اپنا ڈیبیو کیا ہے۔ کرشنا کا پہلی میوزک ویڈیو ’کنی کنی واری‘ ریلیز ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں کرشنا کی ادائیں دیکھنے کے بعد  اداکارہ  دشا پٹانی خود کو تبصرہ کرنے سے نہیں روک سکی۔

کرشنا شیرف  کی پہلی میوزک ویڈیو  کو سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل مل رہا ہے۔  تصویروں کی طرح ہی کرشنا اس ویڈیو میں بھی  بہت ہی گلیمرس انداز میں نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو بی جی بی این میوزک نے پیش کیا ہے ،جس میں کرشنا کے ساتھ جنت زبیر ، نغمہ، راج شوکر اور تنوی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

کرشنا نے اپنے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ریلیز ہونے کے بارے میں معلومات دی ہے۔ٹائیگر شراف کی بہن کی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد  اداکارہ دیشا پٹنی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا  کہ ’وو ہو ... مار ہی ڈالا کیشو‘۔اس گانے کو  راشی سود نے گایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو  کس نام سے چھیڑ ا گیا اور کیوں۔۔؟