سندھ کابینہ میں ردوبدل ۔۔نئے وزرا کل حلف اٹھائیںگے 

Jul 02, 2021 | 21:13:PM
سندھ کابینہ میں ردوبدل ۔۔نئے وزرا کل حلف اٹھائیںگے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیاگیاہے ، نئے وزراکل(ہفتہ)حلف اٹھائیںگے ۔حلف برداری کی تقریب گورنرہاﺅس میں ہوگی۔
ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان مشاورت کے بعد تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے وزرا کی آمد پر مختلف وزر کے محکموں میں ردوبدل بھی کی جائے گی۔

یاد رہے رواں سال مارچ میں سندھ کابینہ کے بعض وزرا کو کابینہ سے فارغ کرنے اور کچھ نئے چہرے سامنے لائے جانے کے لئے تجاویز تیار کی گئی تھیں ۔
ذرائع نے بتایاکہ ممکنہ طور پر محکمہ اطلاعات سمیت مختلف وزراءکو نئی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کا روپ دھار لیا، مداح دیکھ کر حیران رہ گئے