کراچی ایئرپورٹ پر انوکھی پوسٹنگ : ایف آئی اے افسر چوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات

Jan 02, 2026 | 20:55:PM
کراچی ایئرپورٹ پر انوکھی پوسٹنگ : ایف آئی اے افسر چوہے پکڑنے کی ڈیوٹی پر تعینات
کیپشن: کراچی ایئرپورٹ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے افسر کو چوہے پکڑنے ، صفائی اور سیوریج مینٹیننس کی ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر انوکھی پوسٹنگ کردی گئی۔

اے ایس آئی منور کو بطور انچارج ایڈمنسٹریشن صفائی، چوہے پکڑنے اور سیوریج مینٹیننس انچارج کے طور پر تعینات کردیا گیا۔

منور مہدی واش رومز کی صفائی ستھرائی پر مبنی صورتحال کی ہر ایک گھنٹے بعد رپورٹ تیار کریں گے ساتھ ہی سیوریج لائنوں میں چوہوں اور کیڑوں کے خاتمے پر مبنی اقدامات بھی کریں گے۔

اے ایس آئی مذکورہ تمام کام پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی معاونت سے انجام دیں گے۔

منور مہدی کے خلاف ایک انکوائری میں آفیسر نے کسی بھی امیگریشن چیک پوسٹ پر تعیناتی کے لئے اسے بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کی تھی۔

مذکورہ سفارش کی روشنی میں منور مہدی کو ڈی ڈی آفس میں بطور انچارج ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ظہران  ممدانی پاکستانی خاتون سے ملکر آبدیدہ ہوگئے