خالدہ ضیا کا انتقال؛ پاکستانی عوام اس مشکل وقت بنگلہ دیشی عوام کے دکھ میں شریک ہیں، اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشن جا کر سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت کی۔
اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی وفات پر تعزیت کے لئے ہائی کمیشن میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش ہائی کمشن میں تعزیتی کتاب میں تحریر کیا کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ میں بنگلہ دیشی سابق وزیرِ اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ میں پاکستانی حکومت، عوامِ اور اپنی جانب سے بنگلہ دیشی حکومت، عوام و مرحومہ کے اہلِ خانہ اور ان کے حامیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،۔
یہ بھی پڑھیئے: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، پرائم منسٹر شہباز شریف کا اظہار افسوس
یہ بھی پڑھیئے: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا سپردخاک ، نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت
اسحاق ڈار نے کہا، بیگم خالدہ ضیاء نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور اپنی قوم کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی تھی۔ مشکل اور کٹھن اوقات میں ان کی ثابت قدمی اور قیادت ایک پائیدار ورثہ چھوڑ گئی ہے۔ انہیں اُن تمام لوگوں کی جانب سے احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا جو ملک و قوم کی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا، اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوامِ بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے آخرت میں درجات کی بلندی، ان کے اہل خانہ اور پیروکاروں کے لئے صبرِ جمیل کے دعا گو ہیں۔