ظالم شخص نے معصوم بھیڑ کی ٹانگ کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گھوٹکی میں ظالم شخص نے معصوم بھیڑ کی ٹانک اس "جرم" کے سبب کاٹ دی کہ بھیڑ اس کی گھاس کھا رہی تھی۔
گھوٹکی کی نواحی آفتاب کالونی میں معصوم جانور پر ظلم کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے بھیڑ کی ٹانگ کاٹ دی۔
بھیڑ کا مالک سجن شر بھیڑ کو لے کر پریس کلب پہنچ گیا اور صحافیوں کو اس واقعہ کی تفصیل بتائی۔ سجن شر نے الزام لگایا کہ بااثر شخص بانو سانگی نے اپنی گھاس کھانے پر کلہاڑی سے وار کر کے بھیڑ کی ٹانگ کاٹ دی ہے۔ گھوٹکی پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی ہے لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی ہے۔
سجن شر نے مزید بتایا کہ ان کی بھیڑ ایک مقامی با اثر شخص کی زرعی زمین پر گھاس کے کھیت میں گھس گئی تو اس نے گھاس چرنے کے جرم میں معصوم بھیڑ کی ٹانگ کاٹ ڈالی۔