دسمبر 2025 میں تاریخی ٹیکس وصولی،ماہانہ ہدف کا 99فیصد حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)دسمبر 2025 میں تاریخی ٹیکس وصولی،ماہانہ ہدف کا 99فیصد حاصل،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہو کہا کہ دسمبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 1427 ارب روپے رہی۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر کی ٹیکس وصولی ماہانہ ہدف کا 99 فیصد حاصل ہوا،کسی بھی دسمبر میں اب تک کی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہوئی، نومبر کے مقابلے دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس وصولی میں 107 فیصد نمایاں اضافہ ہوا،دسمبر میں انکم ٹیکس وصولی 831 ارب روپے تک پہنچ گئی،سیلز ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے برطانیہ کی ایئرلائن نورس اٹلانٹک کو پروازوں کی اجازت دے دی
محمد اورنگزیب نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 6 فیصد اضافہ ہوا،کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی 118 ارب روپے سے تجاوز کر گئی،ڈیجیٹل اصلاحات اور بہتر نفاذ کے مثبت نتائج سامنے آ گئے۔
وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ مزید وسیع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ٹیکس تعمیل سے رسمی شعبے پر بوجھ کم ہوگا۔