انکل نےبچپن میں جنسی ہراساں کیا, انوشے اشرف کا انکشاف

Jan 02, 2024 | 19:29:PM
انکل نےبچپن میں جنسی ہراساں کیا, انوشے اشرف کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماڈل انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں ان کے انکل نے جنسی ہراسان کیا، وہ انہیں کم عمری میں اپنی گود میں لے کر کھیلتے تھے۔

انوشے اشرف نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک انکل انہیں بچپن میں گود میں لے کرسارا دن کھیلتے رہتے تھے،بعد میں انہوں نے بڑے ہوکر اس شخص کو بہت سنائی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک شادی پر انہیں مذکورہ انکل مل گئے تھے اور وہ یہی حرکت کسی اور چھوٹی بچ کے ساتھ  کر رہے تھے، جس پر انہوں نے وہاں جاکر انہیں خوب سنائی۔انوشے کا کہنا تھا کہ اب وہ انکل بڈھے ہو چکے ہیں لیکن اس باوجود ایک بچی کو گود میں لے کر کھیل رہے تھے اور انہیں دیکھ کر وہ کانپنے لگے۔اگرچہ انوشے اشرف نے بتایا کہ انہیں بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا لیکن انہوں نے مذکورہ شخص کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں کوئی نہیں جانتا ۔