ن لیگ کو بڑی ناکامی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

Jan 02, 2023 | 18:27:PM
مسلم لیگ ن، بڑی ناکامی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، پنجاب اسمبلی، تحریک عدم اعتماد واپس
کیپشن: ن لیگ لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن)کو بڑی ناکامی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی، ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ( ن)نے نمبرز پورے نہ ہونے کے باعث تحریک عدم اعتماد واپس لی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اتحاد کو واضح برتری حاصل ہے،ذرائع کے مطابق اس سے قبل ن لیگ نے وزیراعلیٰ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد واپس لی تھی ۔

ذرائع ن لیگ کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ پر فوکس کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر