شاہین شاہ آفریدی  نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

Jan 02, 2022 | 15:16:PM
شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی نے عمران کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

2021ء میں قومی ٹیم کے 21 سالہ فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے میں مجموعی طور پر 78 وکٹیں حاصل کیں۔

سابق کپتان عمران خان نے 1982ء میں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہربھجن سنگھ نے سابق بھارتی کپتان اور کرکٹ بورڈ پر بڑا الزام لگا دیا

 1993ء کے بعد گزشتہ سال پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی فاسٹ باؤلر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولروقار یونس نے 1993ء میں 91 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وقار یونس کیلنڈر ایئر میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بائولر بھی ہیں۔انہوں نے 1990ء میں مجموعی طور پر 96 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم اچانک تبدیل۔۔ بارشیں کب سے شروع ہونگی؟

ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے 2013ء میں مجموعی طور پر 111 شکار کیے تھے ۔