ملک بھر میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق

Jan 02, 2022 | 09:37:AM
کورونا وائرس ، مزید جاں بحق
کیپشن: کورونا وائرس کی لہر تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے ۔کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق جبکہ 594 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز، ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی متاثر
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے حوالے سے اعداد شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 585کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19 سے جسم پر مرتب ہونے والے ایک اور اثر کا انکشاف