لاہور میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز، ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی متاثر

Jan 02, 2022 | 00:31:AM
اومیکرون، کیسز، خطرناک حد تک اضافہ
کیپشن: اومی کرون ٹیسٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اومیکرون کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ، لاہور میں اومیکرون کے 37 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق 37 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعداومیکرون ویرینٹ کیسز کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی اومیکرون وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔محکمے کا کہنا ہے کہ اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی زیادہ ہے اس لیے شہری زیادہ احتیاط کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے ایک اور بری خبر۔۔۔حکومت کا پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان !