پاکستان نے کرک واقعے پر بھارتی ہرزہ سرائی کو مسترد کردیا

Jan 02, 2021 | 15:34:PM
 پاکستان نے کرک واقعے پر بھارتی ہرزہ سرائی کو مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کرک میں مندر جلائے جانے کے واقعے پر بھارت نے پروپینگڈا شروع کردیا۔ پاکستان نے اقلیتوں پر غیر ضروری بھارتی دعوے مسترد   کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اپنے ملک میں  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔

ترجمان دفترخارجہ  کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ  یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ بھارت پاکستان میں اقلیتوں پر ہرزہ سرائی کررہا ہے،پاکستان میں اقلیتوں پر غیر ضروری بھارتی دعوے  کو مسترد کرتے ہیں،  بھارت خود اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہبھارت نے شہریت بل اور 2002میں گجرات میں مسلمانوں  کا قتل عام کیا، بابری مسجد پرحملہ،اس میں ملوث کرداروں کو بری کروایا اور کووڈ19میں مسلمانوں پر وبا پھیلانے کے الزامات لگائے گئے۔ بھارت اپنی اقلیتوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے،۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان، بھارت میں اقلیتوں کےحقوق کے حوالے سے واضح فرق ہے۔کرک واقعے کے حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرک میں مندر جلانے والے افراد کو فوری گرفتار کرلیا گیا ہے اور حکومت نے مندرکی تعمیرنو کے احکامات جاری کردیے جبکہ اعلیٰ عدلیہ اس حادثےکانوٹس لےچکی ہے۔