کوئٹہ، موبائل انٹرنیٹ تیسرے روز بھی معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔
کوئٹہ میں ہفتے کو معطل ہونی والی موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ کی معطلی سےکاروباری افراد اور طلبہ سمیت ہرطرح کےصارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سےاندرون ملک اور چمن کےلیےٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے
دوسری طرف کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفرایکسپریس آج تیسرے روزبھی روانہ نہیں ہوسکی۔
ریلوے حکام کے مطابق چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی آج روانہ نہیں ہوئی اور ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بناء پر معطل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی