بارشوں اوربرفباری کا نیا سسٹم داخل؛محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رمشا اسماعیل ،ابراہیم قریشی )بارشوں اوربرف باری کانیاسسٹم ملک میں داخل ہونے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، تاہم متعدد علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
ملک میں بارشوں اوربرف باری کانیا سسٹم داخل ہونےکے نتیجے میں مختلف شہروں اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوچکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج 2 سے 4 فروری کے دوران گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور کہیں برف باری متوقع ہے، مری، گلیات، ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔
چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں بھی بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
ایبٹ آباد اور گردونواح میں آج سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ سیاحوں اور مقامی افراد کو سردی اور برفباری کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
سندھ اور بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے،اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، پشین اور گوادر میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، درجہ حرارت 12سے14 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29ڈگری تک جائےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائدمیں ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے،شہر میں شمال مشرقی سمت سے 5 سے10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
اے کیوآئی کے مطابق شہرقائد کا فضائی معیاربدستور مضر صحت ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجودہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 179 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار ہالی ووڈ اداکارہ کے پاس کیسے پہنچا؟نئی بحث چھڑگئی
لاہور میں سردی کی شدت میں کمی آگئی ہے اور درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈکیاگیاہے جبکہ لاہور کا فضائی معیار خراب ہے اور آلودہ شہروں میں چھٹے نمبرپر ہےسے،ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈکیاگیاہے،دھند کے پیش نظر حد نگاہ 4 کلومیٹر ریکارڈکی گئی ہے۔