میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب میں 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لیے طلبا کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک تصدیق متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقدہ ایک اجلاس میں طلبا کی بائیومیٹرک تصدیق کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پنجاب کے تمام9 تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران نے شریک تھے،اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت طلبا کی شناخت امتحانی ہال میں داخلے سے قبل ڈیجیٹل طور پر کی جائے گی۔
پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی جن میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں تاکہ انسانی غلطیوں اور بدعنوانی کے امکانات کو کم کیا جا سکے،اس کے علاوہ امتحانی عملے اور نگرانوں کو زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ دیانتداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
ٹاسک فورس کمیٹی کے چیئرمین مزمل محمود نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے نتائج پر اثر انداز ہونے یا رشوت کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کو معطل کر دیا
حکام کے مطابق یہ اصلاحات پنجاب کے تعلیمی نظام پر عوام اور طلبا کے اعتماد کی بحالی اور امتحانات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔