وزیراعظم کی دعوت پر قازقستان کے صدر پہلے سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

Feb 02, 2026 | 09:37:AM
وزیراعظم کی دعوت پر قازقستان کے صدر پہلے سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف  کی دعوت پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کل پہلے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

 وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف 3 اور 4 فروری 2026ء  کو پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے،ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا  وفد بھی ہوگا جس میں کابینہ کے سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

 دورے کے دوران قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی جبکہ مہمان صدر کا پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

یہ دورہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے، تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے، بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی  و عوامی روابط کے شعبوں میں پیش رفت کے امکانات پر گفتگو کا موقع فراہم کرے گا۔

 اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون پر بھی بات چیت متوقع ہے۔