چودھری رحمت علی کی برسی،مرحوم کے جسد خاکی کو پاکستان میں دفن کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ’پاکستان‘ لفظ کے خالق چودھری رحمت علی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انکو جسد خاکی کو کیمبرج انگلینڈ سے پاکستان لا کر کسی اہم مقام پر دفن کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق نیوگارڈن ٹاؤن لاہور میں خالق لفظ پاکستان ، مطالبہ پاکستان اور بانی پاکستان قومی تحریک چودھری رحمت علی کی برسی کی تقریب چودھری رحمت علی میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی. جس میں مقررین نے چودھری رحمت علی کی عمر بھر کی جد و جہد آزادی پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور حاضرین کو بتایا کہ چودھری رحمت علی نے ایک آزاد مسلم ملک کا مطالبہ 1915ء میں ہی بزم شبلی میں پیش کر دیا تھا۔ پھر انہوں نے 1933ء میں اپنے مشہور رسالہ ’اب یا کبھی نہیں میں‘ پاکستان کا مطالبہ پیش کر دیا ۔ اس کے بعد انہوں نے دیگر مسلم ریاستوں بانگستان ، عثمانستان، حیدوستان، فاروقستان صدیقستان ، معیشستان، ماپلستان، نصارستان ، صافستان، براعظم دینیا اور پاک کامن ویلتھ اور پاک ایشیا کے منصوبے پیش کئے ۔
اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ چودھری رحمت علی کے جسد خاکی کو کیمبرج انگلینڈ سے پاکستان لا کر کسی اہم مقام پر دفن کیا جائے۔ درسی کتابوں میں ان کی جدو جہد آزادی کے بارے میں مضامین شامل کیے جائیں ۔ تقریب میں چودھری مسلیم الہی ، پر فیسیر زید بن عمر، چودھری انور گلزار، انجنیئر افتخار چودھری ، پروفیسر جمیل کھٹانہ ، چودھری الطاف اور رفیق چودھری نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پتنگ بازی کی تو گھر مسمار اور پرچہ،بچے کو جوتے ماروں گا،انسپکٹر پولیس کی والدین کو دھمکی