آسٹریلیا کیخلاف تباہ کن بولنگ، شمر جوزف کو صلہ مل گیا

Feb 02, 2024 | 21:47:PM
آسٹریلیا کیخلاف تباہ کن بولنگ، شمر جوزف کو صلہ مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شمر جوزف کو صلہ مل گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف یادگار سپیل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف کو کنٹریکٹ مل گیا، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر شمر جوزف کو ترقی دے کر انہیں فرنچائز سے بورڈ کا انٹرنیشنل ریٹینر کنٹریکٹ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی

اس حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلہ شمر جوزف کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کی وجہ سے کیا، برسبین میں تاریخی کامیابی میں شمر جوزف نے اہم کردار ادا کیا، شمر جوزف میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، انہیں ترقی دے کر خوشی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں 27برس بعد ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔