ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی

Feb 02, 2024 | 21:38:PM
ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی ان دنوں بھارت میں موجود نہیں ہیں اور وہ جلد ٹیم کو دستیاب بھی نہیں ہوں گے، کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف آخری 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کے النصر اور میسی کے انٹرمیامی کے درمیان زبردست میچ، نتائج نے سب کو حیران کر دیا

قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلانے کی درخواست کی، بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے مطابق ویرات کوہلی کی واپسی کا کچھ علم نہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔