بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

Feb 02, 2023 | 21:20:PM
بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی علا قوں میں  مطلع  جزوی ابر آلود  رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا اور  گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی  بارش کی توقع ہے۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

جمعہ کے  روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہلکی بارش بوندا  باندی  کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد مطلع  ابرآلودرہے گا۔

  چترال، دیر ، سوات،  مالاکنڈ ،ہری پور،   ایبٹ آباد، مانسہرہ،  کوہستان، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  زلزلے کےجھٹکے،شدت 6 ریکارڈ

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   موسم سرد اور خشک  رہے گا،  بالائی علاقوں میں  مطلع  جزوی ابر آلود  رہے گا،خطہ پو ٹھوہار میں مطلع جزوی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

مری ،گلیات اور گردونواح   میں ہلکی بارش ہلکی برفباری کی توقع ہے، بہاولپور، ملتان،  رحیم یار خان، نارووال، سیالکوٹ اور اوکاڑہ میں دھند پڑنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا،سندھ کے  بیشتر اضلاع میں  موسم سرد اور   خشک رہے گا،  صبح کے اوقات میں سکھر ، گھوٹکی  اور جیکب آباد میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں   چند مقامات پر ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔