فلپائن میں زلزلے کےجھٹکے،شدت 6 ریکارڈ

Feb 02, 2023 | 17:40:PM
فلپائن میں زلزلے کےجھٹکے،شدت 6 ریکارڈ
کیپشن: زلزلہ پیما مرکز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات وآفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیاہے،فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ پر شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فلپائن کے ایک بڑے جزیرے منڈاناؤ پر زلزلے آیا جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی،یورپی  زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 2 کلو میٹر تھی،ریجنل سول ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت شہر ڈیواؤ  تک بھی محسوس کی گئی۔

 زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیںسونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا