اکشے کمار اور ٹائیگر شروف نے مداحوں کونیاڈانس چیلنج دے دیا

Feb 02, 2023 | 14:53:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اکشے کمار اور ٹائیگر شروف نے مداحوں کونیاڈانس چیلنج دے دیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ساتھی اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ مل کر اپنی نئی فلم ’سیلفی‘ کے گانے ’میں کھلاڑی‘ کو نئے انداز میں پیش کیا اور اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کوایسی ڈانس ویڈیواپنے دوست کے ساتھ بنانے کا بھی کہا۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اُنہیں ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ’سیلفی‘ کے گانے’میں کھلاڑی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے اس ویڈیوکی کیپشن میں لکھا کہ جب ٹائیگر شروف نے میرے ساتھ مل کر میرے ساتھ ڈانس کیا تو کچھ یوں ہوا۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیسا رہے گا اگر آپ لوگ اپنے بیسٹ فرینڈز کے ساتھ مل کر ایسی انسٹا ریلز بنائیں؟اکشے کمار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ میں آپ سب کی ریلز کو اپنے اکاؤنٹ پر ری شیئر کروں گا۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو صرف 3 گھنٹوں میں 15 لاکھ 37 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا اور عمربٹ نے چارسال بعد راہیں جدا کر لیں

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔