کڑاکے کی گرمی کیلئے ہوجائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Feb 02, 2023 | 13:38:PM
کڑاکے کی گرمی کیلئے ہوجائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اس سال کڑاکے کی گرمی پڑے گی ،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ۔

محکمہ موسمیات   نے رواں برس درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق فروری کے وسط سے پنجاب سمیت لاہور میں گرمی کے اثرات رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر رواں سال وقت سے پہلے موسم گرما کا آغاز ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال بارشوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں :چکنائی میں موت ہے!
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں معمول سے کم ہونے پر درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔