برازیل میں یوتھ فٹبال ٹیم کی بس پل سے گئی، 4 افراد ہلاک

Feb 02, 2023 | 00:21:AM
برازیل میں یوتھ فٹبال ٹیم کی بس پل سے گئی، 4 افراد ہلاک
کیپشن: حادثے کا شکار ہونیوالی بس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل میں یوتھ فٹبال ٹیم کی تیز رفتار بس پل سے نیچے گرگئی جس کے نتیجے میں چار ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بس کو حادثہ ریو ڈی جنیرو اور میناس گیریس کے درمیان سرحد پر پیش آیا جبکہ بس تقریبا 10 میٹر کی اونچائی سے گری اور چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ہلاک افراد میں کوچنگ سٹاف کا ایک رکن اور تین نوجوان شامل ہیں اور انتیس زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کی جانب سے بس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افرادکیلئے خوش خبری