ڈاکٹرنے آپریشن کے دوران لڑکی کے جسم سے اعضا نکال کر پلاسٹک کی تھیلیاں بھر دیں

Feb 02, 2023 | 00:20:AM
ڈاکٹرنے آپریشن کے دوران لڑکی کے جسم سے اعضا نکال کر پلاسٹک کی تھیلیاں بھر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں انسانیت کے مسیحا سمجھے جانے والے ڈاکٹر کے اقدام نے انسانیت ہی شرما دی، 15سالہ لڑکی کے جسم سے آرگنز نکال کر پلاسٹک تھیلیاں بھر دیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 15سالہ لڑکی کے آنتوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر اس کے اعضا نکال کر جسم میں تھیلیاں بھر دیں جس کے بعد لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والی لڑکی کے اہلخانہ کو آخری رسومات کے دوران ڈاکٹرز کے اس گھناونے اقدام کا شک ہوا، اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ،پولیس کے مطابق لڑکی کا پوسٹمارٹم کرالیا گیا ہے، رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز پر لگے الزامات کی حقیقت کا پتہ چلے گا،پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو 21 جنوری کو آنتوں کی بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کا 24 جنوری کو آپریشن کیا گیا اور 2 دن بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا،ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے اہلخانہ لاش گھر لے گئے تاہم بعد میں ان کی جانب سے ڈاکٹرز پر اعضا نکالنے کا الزام عائد کیا گیا، اہلخانہ کی شکایت کے بعد لاش کو تحویل میں لیا گیا تھا۔