ابا جی کی فلم ’دھڑکن‘ کے ری میک میں کام کرنا چاہتا ہوں۔۔آہان شیٹھی

Feb 02, 2022 | 22:16:PM
 سنیل شیٹھی، بیٹے ،آہان شیٹھی، ہمراہ )
کیپشن:  سنیل شیٹھی اپنے بیٹے آہان شیٹھی کے ہمراہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کےاداکار سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان شیٹھی اپنے والد کی سپر ہٹ فلم ’دھڑکن‘ کے ری میک میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق آہان شیٹھی نے سوشل میڈیا ہینڈل پر’ آسک می اینی تھنگ‘ کے دوران کئی سوالوں کے جواب دیئے۔اسی دوران ایک صارف نے آہان سشیٹھی سے سوال کیا کہ وہ اپنے والد کی کس فلم کے ریمیک پر کام کرنا پسند کریں گے ۔جس پرآہان شیٹھی نے فلم ’دھڑکن‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اس فلم کے ری میک میں کام کرنا پسند کریں گے ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان شیٹھی نے فلم ’تڑپ‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اللہ اکبر۔۔سعودی عرب میں انوکھی جگہ۔۔عجیب و غریب شکل والی چٹانیں