اللہ اکبر۔۔سعودی عرب میں انوکھی جگہ۔۔عجیب و غریب شکل والی چٹانیں

Feb 02, 2022 | 18:19:PM
عجیب، غریب، شکل ، چٹان
کیپشن: عجیب و غریب شکل والی چٹان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں ایسی چٹانیں موجود ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی شکلوں کا گمان گزرتا ہے۔ باحہ ریجن میں جبل شدا کی چٹانیں جیولوجیکل میوزیم کا درجہ رکھتی ہیں۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں واقع چٹانیں دیکھنے کے لئے دنیا بھر کے سیاح پہنچ رہے ہیں۔یہ منفرد شکل و صورت کی ہیں۔تاریخ کے سکالر ناصر الشدوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ’جبل شدا کوئی عام پہاڑ نہیں۔ یہ اپنی جیولوجیکل تشکیل کے حوالے سے مملکت اور بیرون مملکت سے آنے والے سیاحوں کا مرکز ہے‘۔الشدوی نے کہا کہ ’جبل شدا کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ یہاں پہنچ کر اندرونی توانائی محسوس ہوتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ اندرونی سکون فراہم کرنے والے کسی تصور اورغور و فکر کے تجربے سے گزر رہے ہیں‘۔جبل شدا پہاڑ عجیب و غریب شکل و صورت والی چٹانوں سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں موجود کئی چٹانیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی انسان کا گمان ہوتا ہے۔ بعض چٹانیں ایسی ہیں جو کسی جانور یا کسی پرندے کا تصور دیتی ہیں‘۔ناصرالشدوی کا کہنا ہے کہ ’لاکھوں برس کے موسمی اثرات کی وجہ سے یہاں بازو دار باز کی چٹان اور مچھلی نما چٹان بھی نظر آتی ہے۔ مختلف شکل و صورت کو منعکس کرنے والی یہ چٹانیں سیاحت کے لئے آنے والوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری ہتھیاربنانےکا مواد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ، امریکی سینیٹر بوب میننڈرز