اے این ایف: امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے 2 نوسر باز گرفتار

Feb 02, 2021 | 11:35:AM
اے این ایف: امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے 2 نوسر باز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اے ایس آئی کے امتحان میں امیدوار کی جگہ امتحان دینے والے 2 نوسر بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان  اے این ایف کے مطابق اے این ایف کے امتحانی مرکز سے دو نوسربازوں کو گرفتار کیا گیا، دونوں اے این ایف کے اے ایس آئی کے لیے ہونے والے امتحان میں کسی اور کی جانب سے پیپر دے رہے تھے۔ترجمان کا بتانا ہے کہ دونوں ملزمان کی شناخت جمیل ڈایو اور تنویر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے 4 عدد شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان فارم فوٹو شاپ کر کے امتحانی مرکز  میں داخل ہوئے، ملزم تنویر  احمد سول انجینئر جبکہ جمیل ڈایو  وزارت خارجہ کا ملازم ہے، ملزمان کو اے این ایف انٹیلیجنس کی ٹیم نے شناخت کے بعد حراست میں لیا۔