بلوچستان میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی،14 افراد جاں بحق،9زخمی

Feb 02, 2021 | 09:57:AM
بلوچستان میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی،14 افراد جاں بحق،9زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز  رفتار کوچ الٹ گئی جس  کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق  جبکہ  9  زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق مسافرکوچ  پنجگور سےکراچی جا رہی تھی کہ اوتھل میں سکن کے علاقے میں ویارو فارم کے قریب تیز رفتاری کے  باعث حادثےکا شکار ہو گئی۔ جاں بحق ہونے  والوں میں 5 خواتین، 2  بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا جبکہ 4 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔