پنجگور ، شہری کے  گھر پر 2 راکٹ فائر، 2 معصوم بچے زخمی

Dec 02, 2025 | 18:32:PM
پنجگور ، شہری کے  گھر پر 2 راکٹ فائر، 2 معصوم بچے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں کا شہری کے  گھر پر راکٹ حملہ، 2 راکٹ فائر ہوئے، راکٹ حملے میں حاجی ظفر سسولی کے گھر کے 2 معصوم بچے زخمی ہو گئے۔

  ذرائع کےمطابق دہشت گردوں کی فائر کی گئی 2x آر پی جی چٹکان میں حاجی ظفر سسولی کے گھر پر آ  گریں، راکٹ حملے میں حاجی ظفر سسولی کے گھر کے 2 معصوم بچے زخمی ہو گئے،  زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا، پنجگور میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا یہ افسوسناک واقعہ آج صبح تقریباً 8:30 بجے پیش آیا،حملہ آوروں نے دانستہ طور پر غیر مسلح شہری خاندان کو نشانہ بنایا۔ شہریوں نے اس  واقع کو سنگین دہشت گردی قرار  دیدیا، راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، مقامی آبادی شدید تشویش کا شکار ہے،مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور  شواہد اکھٹے کرنے مصروف اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کو بزدلانہ دہشت گردی قرار دے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور  پنجگور میں دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اور قابلِ مذمت عمل قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس،رولز میں ترامیم کیلئے کمیٹی تشکیل