سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس،رولز میں ترامیم کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) سپریم جوڈیشل کونسل رولز میں ترامیم کے معاملہ پر چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔ رولز میں ترامیم کیلئے کمیٹی تشکیل ،کمیٹی رولز میں ترامیم سے متعلق سفارشات جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کونسل کےاجلاس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس منیب اختر ، جسٹس حسن اظہر رضوی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سرفراز ڈوگر شریک ہوئے،اجلاس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں رولز میں ترامیم کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی،جسٹس جمال مندوخیل کمیٹی کی سربراہی کریں گے،
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس حسن اظہر رضوی کمیٹی میں شامل ہونگے،کمیٹی رولز میں ترامیم سے متعلق سفارشات جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہےکہ رولز میں ترامیم تک جوڈیشل کونسل پروسیجر آف انکوائری 2025 پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں:گاڑی پر فائرنگ،اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید