محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ایس ٹی آئی کی بھرتی کیلئے نیا شیڈول جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ایس ٹی آئی کی بھرتی کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے،ابتدائی میرٹ لسٹ 3 دسمبر کو سکول کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔
چار اور پانچ دسمبر کو تحصیل سطح پر شکایات سُن کر ان کا ازالہ کیا جائے گا،چھ اور سات دسمبر کو شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے، فائنل میرٹ لسٹ 8 دسمبر کو سکول بورڈ اور ایس ٹی آئی پورٹل پر دستیاب ہوگی۔
9 دسمبر کو منتخب امیدواروں کے آرڈرز پورٹل پر جاری کیے جائیں گے،تمام امیدوار، ہیڈز اور متعلقہ عملہ درج ذیل شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیں:وزیراعظم شہبا زشریف