حکومت پنجاب نے پولیس افسران کی اکھاڑ پھچاڑ کردی،نوٹیفکیشن جاری

Dec 02, 2025 | 17:43:PM
 حکومت پنجاب نے پولیس افسران کی اکھاڑ پھچاڑ کردی،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: حکومت پنجاب نے پولیس افسران کی اکھاڑ پھچاڑ کردی،ںوٹیفکیشن جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت پنجاب نے پولیس افسران کی اکھاڑ پھچاڑ کرتے ہوئے تبادلوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کو ڈی آئی جی ویلفیئر لگا دیا گیا،سہیل اختر سکھیرا کو آر پی او فیصل تعینات کر دیا گیا،آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایس پی یو لگا دیا گیا۔
خرم شہزاد حیدر کو آر پی او گوجرانوالہ لگا دیا گیا،آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ تعینات کر دیاگیا،غازی صلاح الدین کو آرپی او بہاولپورتعینات کردیا گیا،آرپی او ساہیوال محبوب رشید میاں کو کمانڈنٹ پولیس سکول آف انٹیلی جنس لگا دیا گیا۔
محمد ایاز سلیم ران اکو آرپی او ساہیوال لگا دیا گیا،آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد منج کو ڈی آئی جی سکیورٹی سپیشل برانچ لگا دیا گیا،محمد اظہر اکرم کو آر پی او ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کو سی پی او گوجرانولہ لگا دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  عظمیٰ خانم کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی