عظمیٰ خانم کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

Dec 02, 2025 | 16:44:PM
عظمیٰ خانم کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹرعظمیٰ خانم کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

ڈاکٹرعظمیٰ خانم کچھ دیر میں فیکٹری ناکے سے گیٹ نمبر 5کیلئے روانہ ہوں گی،یاد رہے آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے۔ 

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف (pti) نے  پچھلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

پارٹی کارکنان  کے اجلاس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کو بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔ لیکن اگر اس دن بھی ملاقات کے لیے نہیں چھوڑا گیا۔ تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے  منگل کو ہر ضلع، گاؤں اور یونین کونسل سے کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت  بھی کی تھی۔