نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،4افراد زخمی

Dec 02, 2025 | 17:15:PM
نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،4افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن سیکٹر میں واقع نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا۔واقعے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا،گیس لیکج کے بعد آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔

واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق گیس سیلنڈر دھماکے میں 22 سالہ ثناء اللہ بری طرح جھلس گیا،نائب قاصد ثناء اللہ کا جسم 99 فیصد جل چکا ہے،ثناء اللہ  تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، گاڑی کو آگ لگ گئی