9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے حکم

Dec 02, 2025 | 14:58:PM
9 مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔

مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز اور مرتضیٰ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی اور محمد انصر اقبال بھی شامل ہیں۔

حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف بھی اشتہاری قرار دیے جانے والے ملزمان میں شامل ہیں۔

عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات جاری کیے گئے۔

عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد،حکومت کا بڑا بیان  آگیا

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔