سرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد، حکومت کا بیان سامنے آگیا

Dec 02, 2025 | 14:41:PM
سرکاری نوکری کے حوالے سے عمر کی حد، حکومت کا بیان سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ اسمبلی اجلاس میں ارکان نے نوکریوں میں عمر کی حد، حیدرآباد میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور پی سی بی کے کردار سے متعلق اہم نکات اٹھائے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد سے متعلق جتنا ممکن تھا، حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن صابر قائمخانی نے کہا کہ حیدرآباد ماضی میں انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ حیدرآباد اسٹیڈیم کو فوری بحال کرکے دوبارہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز کرائے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکومت کو پی سی بی سے باضابطہ طور پر بات کرنی چاہیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی بحالی اور کرکٹ کی واپسی کے لیے پی سی بی سے پہلے بھی بات کی جا چکی ہے، اور دوبارہ اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

ارکان نے امید ظاہر کی کہ حیدرآباد میں ایک بار پھر بڑے میچز منعقد ہوں گے، جس سے مقامی کھلاڑیوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔